MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ

4 660

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، شیری رحمان، عون چوہدری، چوہدری سالک حسین، امین الحق، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود اور ریاض پیر زادہ شریک ہوئے۔

- Advertisement -

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ایک انتہائی نازک موڑ سے گزر […]

  2. […] نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر گزشتہ روز سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری […]

  3. […] نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں سی پیک کا جائزہ لینے کیلئے گوادر کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.