MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں سرد موسم کیساتھ ہی سوئی گیس پریشر میں کمی کی شکایت نے شہر یوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا

1 338

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ میں سرد موسم کیساتھ ہی سوئی گیس پریشر میں کمی کی شکایت نے شہر یوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ایسے میں شہریوں نے ایل پی جی کی خرید شروع کردی ہے تاہم گا ہک قیمت میں اضافہ کی دہائی دیتے نظر آتے ہیں وادی کوئٹہ اورگردونواح میں موسم سردہوتے ہی گیس پر یشر میں کمی کامسلہ پیدا ہوگیا ہے شہر کے ا کثر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی قلت پیدا ہوجا تی ہے جس کے با عث خواتین کوکھانابنانے،پانی گرم کرنے سمیت امورکی انجام د ہی میں مشکلات کاسامنا ہے یہ مسلہ محض گھریلو صارفین تک ہی محدود نہیں کمرشل صار فین بھی صورتحال پر پریشانی دیکھائی دیتے ہیں ،شہریوں نے اس پریشان کن صورتحال سے بچنے کیلئے ایل پی جی سلنڈر کا استعما ل شروع کر دیا ہے لیکن دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے شہر کے مختلف ہو ٹلز میں دکاندارایل پی جی سلنڈراستعمال کررہے ہیں نان بائی بھی تند و ر و ں پر سلنڈر کا استعمال کر رہے ہیں جس سے روٹی اور سالن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ گیس کی فراہمی اورپریشرکی بہتری کیلئے اقداما ت اور ایل پی جی کی قیمت میں دکانداروں کی جانب سے خود ساختہ اضافہ کو واپس لیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اور نواحی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس پریشر میں کمی اور بندش کا سلسلہ بدستور جاری رہنے کی وجہ سے مکینوں کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.