MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک فوج کا سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر دکھ کا اظہار

2 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) آئی ایس پی آر نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے۔دکھ کی کھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
وزیر اعظم نے بھی ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ارشد شریف کی المناک موت کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے،اللہ تعالٰی ارشد شریف کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوں اور میری دعائیں انکے ساتھ ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی ارشد شریف کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ سنیئر صحافی کا قتل ناقابل یقین ہے اور صدمے کا باعث ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا قتل صحافتی برادری کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے،ارشد شریف کے قتل پر اہلخانہ،صحافتی برادری اور مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ وزارت خارجہ کینیا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی واقعہ کی مذمت کی،انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ارشد شریف کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دوسری جانب کینیا پولیس نے بھی ارشد شریف کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔کینیا میڈیا کے مطابق ارشد شریف کینیا پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ ارشد شریف کے ساتھ واقعہ شناخت میں غلطی کی وجہ سے پیش آیا،ارشد شریف اور اس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر روڈ بلاک اور ناکے کی خلاف ورزی کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)صحافی ارشد شریف کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ نے پیر کی صبح کی۔ جویریہ […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) کینیا میں پاکستانی حکام نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی شناخت کر لی۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.