MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف کی بھی قسمت خراب ہے پلیٹلیٹس پورے ہوئے تو ووٹ کم ہو گئے

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شہباز گِل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بھی قسمت خراب ہے پلیٹلیٹس پورے ہوئے تو ووٹ کم ہو گئے۔ رہنما تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وطن واپس آئیں یا نہ ہی آئیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ہمارے ورکر مراد بخاری کو پکڑنے آئے اور نہیں ملا تو اس کے بھائی مہتاب بخاری کو پکڑ کر لے گئے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کا دارالحکومت ہے یا کوئی جنگل؟ انشاءاللہ ان تمام غیر قانونی کام کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا جبکہ سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اسماعیل کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہو چکا ہے،قوم تیاری رکھے گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت ہے۔

- Advertisement -

عمران اسماعیل نےاپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے،ہوسکتا ہے اسی ہفتے لانگ مارچ ہوجائے گا،کرپشن اور لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا کہ کس دن،ہم نے لانگ مارچ کیلئے نکلنا ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ یہ الیکشن نہیں کروائیں گے، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا ان لوگوں نے سوچا کہ جب حکومت گرائی جاتی ہے تو لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، لیکن لوگ ان کے ساتھ نہیں نکلے بلکہ پی ٹی آئی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے،ہم نے 25 مئی کو احتجاج کیا تو انہوں نے ظلم کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.