MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

3 ٹیلی تھون میں پاکستانیوں نے مجھے 14 ارب روپے دیے

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

رحیم یار خان(مسائل نیوز) عمران خان کا کہنا ہے کہ 3 ٹیلی تھون میں پاکستانیوں نے مجھے 14 ارب روپے دیے، سیلاب میں ہمارے بہن، بھائی، بچے متاثر ہوئے، سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے، ہرپاکستانی کو چاہیے جتنی ہو سکے سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رحیم یار خان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جلسے میں شرکت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان والوں کے آج جذبہ وجنون،شعور کو دیکھا ہے، گرمی کے باوجود خواتین جلسے میں آئیں۔
عمران خان نے کہا کہ سیلاب میں ہمارے بہن، بھائی، بچے متاثر ہوئے، چاروں طرف پانی کی وجہ سے متاثرین مشکلات کا شکارہیں، متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے، ہر پاکستانی کو چاہیے جتنی ہو سکے سیلاب متاثرین کی مدد کریں، تین ٹیلی تھون میں 8 گھنٹے کے دوران مجھے 14 ارب پاکستانیوں نے دیئے۔
چئیرمین تحریک انصاف نے وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ امریکا کا دورہ کرنے والے وزراء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے امریکی اداکارہ پاکستان آئی جبکہ یہ لوگ اٹھ کر بیرون ملک چلے گئے، وہاں مہنگے ترین ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں، امریکی دورے پرقوم کے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، امریکا سے بھیک مانگی جا رہی ہے۔ شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل سے کہا وعدہ کرتا ہوں امداد چوری نہیں کریں گے، اس کا مطلب ہے پہلے امداد چوری کرتے تھے، دنیا اس انسان کی عزت کرتی ہے جو اپنی خود کرتا ہے۔ جس پرائم منسٹرمیں غیرت نہ ہواس کی کوئی عزت نہیں کرے گا۔ دوسری جانب کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور سمیت بڑے شہروں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کی تقریر کو براہ راست نشر کرنے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں اسکرینیں لگا دی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.