پی ڈی ایم اور پیشہ ور چوروں میں تو کوئی خاص فرق نہیں۔تحریک لبیک اسلام
75 سال سے اس ملک میں چہرے تو بدل رہے ہیں لیکن حالات نہیں۔علامہ مفتی فرید احمد ساسولی
- Advertisement -
کوئٹہ(مسائل نیوز)تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام نصیرآباد ڈویژن کے امیر علامہ سید ساجد علی شاہ،تحریک لبیک اسلام رخشان ڈویژن کے امیر علامہ فداحسین جلالی،تحریک لبیک اسلام قلات ڈویژن کے امیر علامہ عبدالرحمن مینگل،ودیگرنے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور دوبارہ حکومت و اقتدار میں آنے سے ملک اور قوم کے یہ حالات کبھی نہیں بدل جائے گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار کے باگ ڈور ان چوروں کے ہاتھ میں ہو یا اس سے بڑا چور پی ڈی ایم کے ہاتھ میں ہو حالات ایسے ہی رہیں گے کیونکہ چہروں کی تبدیلی سے حالات کبھی نہیں بدلتے۔حالات ہمارے آج بھی ویسے ہی ہیں جیسے پہلے تھے بلکہ اب تو اس سے بھی بدتر بہت بدتر ہوچکے ہیں۔اب صرف اس دن اور آرڈر کا انتظار ہے کہ جب یہ پی ڈی ایم کے طرف سے جاری ہوگا کہ حالات ٹھیک نہیں عوام کچھ کھانے کے بجائے پیٹ کے ساتھ ایک ایک اور دو دو پتھر باندھ لیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،غربت اور بیروزگاری نے ہر شخص کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے مگر افسوس وزیراعظم سے لیکر ایک وزیر اور مشیر تک کسی کو اس کی پرواہ نہیں۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ یہ ملک اور قوم کے ساتھ مخلص نہیں اگر یہ ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہوتے تو یہ پہلے دن ہی گھر بار سے سب کچھ اٹھا کر لے آتے اور یہ کہہ کر سامنے رکھتے کہ ملک اور قوم کو دینے کیلئے ہمارے پاس یہی کچھ تھا جو ہم لے آئے ہیں لیکن یہ لانے والے نہیں۔یہ آئے خالی ہاتھ لیکن جاتے یہ ہمیشہ پورا خزانہ ساتھ لیکر کر۔عمران خان ہو یا شہبازشریف،مولانا فضل الرحمن ہو یا آصف علی زرداری،حقیقت میں یہ سب چور ہیں سیاست اور جمہوریت کے نام پر اس ملک اور قوم کے ساتھ وہی کچھ تو کررہے ہیں جو کفن چور کیا کرتے تھے۔
[…] نیوز)تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع خاران کے امیر علامہ خدا بخش […]