MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کتنے یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز سے چھوٹ ملے گی؟وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے بڑا اعلان کردیا

2 321

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 200 یا اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجزسے چھوٹ ملے گی،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس نہیں،قیمت ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جون کے بلوں میں استعمال کی گئی۔

- Advertisement -

عمران خان کی گرفتاری کے لئے ایکشن نہیں لیا،فورس بھی نہیں بھیجی تھی، جب فیصلہ ہوجائے گا تو عمران خان گرفتار ہوجائیں گے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی شخص کو مخالفت کی بنیاد پرجیل میں نہیں ڈالیں گے، ناقابل تردید شواہد اورثبوتوں پرعمران خان کی گرفتاری ہوگی۔دوسری جانب پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ حکومت 300یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو لائف لائن صارفین میں شمار کرے ، ایڈہاک ازم اورڈنگ ٹپائو پالیسیاں جاری رہیں تو معیشت کسی صورت ٹیک آف کی پوزیشن پر نہیں جا سکتی ،آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ کے نام سے ہی خوف و ہراس پھیل جاتا ہے اس لئے حکومت کو پارلیمنٹ کے ذریعے اپنے فیصلے سامنے لانے چاہئیں ۔ اپنے بیان میں سید حسن علی قادری نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں لائف لائن صارفین کی 200یونٹس کی حد کو بڑھا کر 300کرے اور اس سفید پوش طبقے کو خصوصی ریلیف ملنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تھر کی ترقی سے پورا ملک استفادہ کرے گا، […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر خرم دستگیر نے انتخابات میں تاخیر کا امکان مسترد کر دیا۔جیو نیوز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.