MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس بحران کیلئے تیاررہیں

1 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عوام گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس قلت کیلئے تیار ہو جائیں، جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں انہوں نے گفتگو کے دوران خبردار کیاکہ عوام جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس بحران کیلئے تیار رہیں، حکومت جولائی کیلئے اسپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کرسکی اور اب مہنگی قیمتوں پر بھی سپلائر دستیاب نہیں ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھاکہ دو برس پہلے 4 ڈالر کی ایل این جی مل رہی تھی، مگر گزشتہ حکومت نے یہ موقع ضائع کیا اور طویل مدتی معاہدے نہیں کئے،اور اب 40 ڈالر میں بھی ایل این جی دستیاب نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نجی سیکٹر دو بڑے ایل این جی ٹرمینل لگانا چاہتا تھا مگر گزشتہ حکومت میں کرپشن کے الزامات سامنے آتے رہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ جو سرمایا کار ایل این جی ٹرمینل لگانے کی کوشش کررہے تھے وہ واپس آئیں، مصدق ملک نے کہا کہ ہم فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار اور بڑھائیں گے، 15 جولائی کے بعد ڈیمز میں پانی سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، اس سے بھی لوڈشیڈنگ کم ہوگی ۔

- Advertisement -

ادھر ملک میں آئندہ ماہ سے مرحلہ وار مہنگی ہونے والی بجلی کی فی یونٹ نئی قیمت بتادی گئی ، یکم جولائی سے یکم اکتوبر تک بجلی کا ایک یونٹ 16.91روپے سے بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے کا ہو جائے گا ، ماہانہ 200 یونٹ یا اس سےکم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔جیو نیوز کی رپورٹ میں ذرائع پاور ڈویژن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے فی یونٹ بجلی 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہو گی ، جس کے نتیجے میں یکم جولائی سے بجلی کا ایک یونٹ 16.91 روپے سے مہنگا ہو کر 20.41 روپے کا ہوجائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا، گیس اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.