MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز بارے نامناسب جملوں پر عفت عمر بھی عمران خان پر برس پڑیں

0 487

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین کے مریم نواز بارے نامناسب جملوں پر عفت عمر بھی عمران خان پر برس پڑیں ۔ اپنے بیان میں عفت عمر نے کہا کہ بہت سی خواتین نے عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں کہے جانے والے جملوں کی حوصلہ افزائی کی جسے دیکھ کر مجھے کافی حیرانی ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ چاہے آپ کسی بھی پارٹی کے حمایتی ہوں ، آپ کے نظریات مختلف ہی کیوں نہ ہوں ، صحیح اور غلط ایک ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ ہی نہیں سمجھ پارہے کہ صحیح کیا ہے، نہ ہی ہم غلط کو غلط کہہ رہے ہیں، سیاسی اختلافات کا مطلب خاندانی دشمنیاں کب سے ہوگیا، عمران خان نے ہمارے کلچر کو خراب کردیا ہے۔عفت عمر نے کہاکہ میں ہمیشہ یہ ہی سوچتی تھی کہ عمران خان مزید اس سے گھٹیا بات نہیں کرسکتے ہیں میں ہمیشہ غلط ہوتی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.