MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

25مئی کو لانگ مارچ ہوگا نہ شاٹ مارچ ، کوئیک مارچ ہوگا ،حافظ حمداللہ کا بڑا اعلان

2 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ 25مئی کو لانگ مارچ ہوگا نہ شاٹ مارچ بلکہ کوئیک مارچ ہوگا ،لانگ مارچ آزاد پاکستان کیلئے نہیں ،کرسی دلاو اور گوگی بچاوء مارچ ہے ،

جہاد مارچ کے نام پر فساد مارچ کرنے والا فسادی ٹولہ قوم کو ورغلانا چارہا ہے۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ کل تک نیوٹرل کوجانورکہنے والے آج نیوٹرل کونیوٹرل رہنے کا بھاشن دے رہے ہیں ،عمران نیازی نیایک بار پھریوٹرن لیلیا یوٹرن جھوٹ کادوسرا نام ہے ،

- Advertisement -

عمران نیازی کاویڑن تباہی بربادی اورخطرناک سونامی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کامستقبل تباہی اور بربادی کے حوالے کسی صورت نہیں کریں گے ،عمران نیازی نے چارسالہ دورحکومت میں ملکی معیشت کابیڑہ غرق کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ اب ملک میں انتشار اورخانہ جنگی پیداکرناچاہتاہے ،

ملک میں الیکشن کافیصلہ عمران نیازی نہیں اتحادی حکومت کریگی ۔ حافظ حمداللہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن حکومت عدالت اور ریاست عمران نیازی کیبلیک میلنگ میں نہیں آئینگے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ شہبازگل کے بعد عمران خان معلون رشدی کا بھی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب ہوتے ہوئےکہا ہے کہ آپ کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.