MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعظم سے حاجی لشکری رئیسانی کی ملاقات، درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

1 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی ملاقات ، صوبے کے حل طلب مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ہفتے کے روز وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ایک روزہ دورہ کوئٹہ کے دوران سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی وزیراعظم کی دعوت پر سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ان سے وزیراعلی ہاﺅس میں ملاقات کی ملاقات میں صوبے کے حل طلب مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے وزیراعظم کو بلوچستان کے دیرینہ حل طلب مسائل سے آگاہ ان کے حل کیلئے دونوں رہنماں کے درمیان مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرتے ہوئے نوابزادہ لشکری رئیسانی کو اسلام آباد دورے کی دعوت دیتے ہوئے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ان سے مزید تجاویز بھی طلب کیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] میڈیکل ٹیم نے معائنے کے بعد طبی امداددی گئی اس موقع پر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ہمارے ہاں اساتذہ کرام کو وہ مقام اور عزت حاصل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.