MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

23مارچ 1940ء کا دن ہندوستان کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،انجمن تاجران بلوچستان

0 504

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) اتحاد تاجران بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ23مارچ 1940ء کا دن ہندوستان کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے آج کے دن قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے جدوجہد کی اور ایک سمت، منزل کا تعین کیا ۔اور اس عہد کا اظہار کیا گیاکہ مسلمانوں کو ایک الگ وطن دی جائے۔23 مارچ یوم پاکستان کا دن برصغیر کی تاریخ کا اہم اور منفرد دن ہیں۔ہمیں اس بات پر شکر ادا کرنا چاہئے کہ آج ہم ایک آزاد ملک کی فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج اس عہد کی تجدید کا دن ہے جس کے لئے ہمارئے اکابرین نے قربانیاں دی اور جانوں کے نظرانے پیش کئے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں۔23مارچ یوم تجدید عہد وفا کا دن ہے اس دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور یہ عہد کیا گیا تھا کہ ہم ایک آزاد ملک حاصل کرکے ہمیشہ اس ملک کی حفاظت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے پاکستانی قوم کو آج پھر ایک دفعہ 23مارچ 1940کے جذبے کی ضرورت ہے۔ یہ بات اتحاد تاجران بلوچستان کے زیراہتمام گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن میں 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں پروقار تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی اظہر شاہ، کوئٹہ سے ایران کے شہر تہران تک 2300کلومیٹر سائیکل پر سفر طے کرنے والے سائیکلسٹ پروفیسر ظہیر جمال، علی مدد ہزارہ اور یوسف ہزارہ تھے۔اس موقع پر اتحاد تاجران بلوچستان کے اراکین، چیئرمین کربلائی حکیم، اصغر علی گلزاری، صدر علی محمدی، جنرل سیکرٹری خان محمد، نائب صدر لربلائی قاسم،سیکرٹری ۱طلاعات محمد ضیا، صالحی، نائب جنرل سیکرٹری محمد حسین، فنانس سیکرٹری سید عالمی، یونٹ سیکرٹریز محمد علی، منظور حیدری،ایگزیکٹیو ممبر انجنئیرعلی اصغر حیدری، رضا ہزارہ، علی ساحل، محسن،خادم افضلی و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 قیام پاکستان کی جدوجہد میں سنہری دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج کے دن میں قائداعظم اور انکے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں آج کے دن میں قائداعظم اور انکے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں یوم پاکستان کے23 مارچ وہ تاریخی دن ہے جس دن برصغیر کے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیریں توڑ کر ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا پر عزم فیصلہ کیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تاریخ ساز قراداد منظور کیا اور اسی قرارداد نے مسلمانان ہند کو اپنی منزل کا واضح شعور دیا کہ زندگی اپنے اصول اقدار اور روایات کے مطابق گزاریں میں برصغیر کے مسلمانوں اور ان لیڈران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوں جنہوں نے اس عظیم وطن کے قیام کے لئے قربانیاں دئیے۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد کرکے ہمیں اس دن پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا ہوگا ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہیں۔ ملک بلخصوص صوبے میں امن وامان کی قائم مثالی صورتحال میں ہمارے نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔ پاک دھرتی سے محبت رکھنے والے قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ دھرتی کی ساکھ کو ہرگز نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔تحریک پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کے سفر میں نوجوانوں نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد ملا ہے اور ہمیں اپنے ملک کی قدر کرنی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کسی بھی بھول میں نہ رہے کا وہ پاکستان کا کچھ بگاڑ سکتا ہے کیونکہ پاکستان کا ہر شہری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمنوں کے خوابوں کو خاک میں ملا کر رہیں گے۔ اس عرض وطن اقر اس میں بسنے والی قومیں اپنے آپ کو اس وطن کے ترقی کے لئے تیار رہیں ملک کے اندر ہونیوالی اس دہشت گردی کو ہم سب کو ملکر ختم کرنا ہوگا ہمیں ایک قوم بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب کے آخر میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.