‘کچھ اراکین پارلیمنٹ ہاؤس پیدل چل کر آتے ہیں’، خواجہ آصف نے ایم این ایز کی تنخواہ بھی بتا دی
اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ اراکین پارلیمنٹ ہاؤس پیدل چل کر آتے ہیں، خواجہ آصف نے تقریر کے دوران ایم این ایز کی تنخواہ بھی بتا دی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ماضی کی حکومت کا گند صاف کر تہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 86 ہزار جانیں بسائیں۔ عوام ، پولیس اور افواج کی جانوں کو خطرہ ہے، کسی کو اس کا احساس ہے؟
انہوں نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ کے دوران علدیہ نے جو حالات پیدا کئے ہیں ان کا ازالہ کریں۔ ماضی میں عدلیہ بحالی کیلئے ہمیں اتحادی حکومت چھوڑنی پڑی۔ وکلا نے بھی بے شمار قربانیاں دیں۔ عدلیہ آرٹیکل 6 کو ری رائیٹ نہ کرے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ عوام سمجھتے ہیں ہم کروڑوں روپیہ لیتے ہیں مگر ہم اپنے خرچے پر یہاں آتے ہیں۔ ہماری تنخواہ ایک لاکھ 68 ہزار روپے ہے، کچھ پارلیمنٹیرین پیدل چل کر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آتے ہیں۔
مجھے پرویز الٰہی نے خود بتایا کہ میں ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں گیا تو میرے حلقے کا بندہ وہاں پر سلامی اکھٹی کر رہا تھا ، میں نے اسے بلا کر پوچھا کہ کتنی سلامی ہوئی ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ سر 72 کروڑ روپے اکھٹی ہو گئی ہے ، پیسے تھیلے میں ڈالے ہوئے ہیں اور ابھی سلسلہ جاری ہے ، پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے اس سے پوچھا کہ ’ کام مُک گیا اے کہ جاری اے‘ ، اس نے بتایا کہ نہیں سر ابھی تک سلسلہ جاری ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسی بیوروکریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سلامی ہوئی تھی جبکہ زیور اور گاڑیاں علیحدہ تھیں، کسی نے اس بیوروکریٹ سے پوچھا ؟ ہمیں تو پکڑتے ہوئے دو منٹ نہیں لگتے ، شاہ محمود قریشی کل کا پکڑا ہواہے ، آج وہ رو رہاہے ، اس کا بیٹا عدالت میں آیا ہواہے ۔شاہد خاقان عباسی کا 90 روز کا ریمانڈ ہوا، میرے ساتھ بیٹھے شخص نے 14 مہینے جیل کاٹی، مریم نے جیل کاٹی ، وزیراعظم میرا ہمسایہ تھا ، مجھے وہ روٹی بھیجتا تھا ۔
[…] آباد (مسائل نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان پر شاعرانہ طنز […]