MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہانیہ عامرکی شادی کی تقریب میں ڈانس ویڈیو ز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

1 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتےہوئے ویڈیوز نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی ۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی دلکش ڈانس ویڈیو ز وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ شادی کی تقریب میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے کئی معروف پنجابی اور بھارتی گانوں پر ڈانس کر کے شادی میں چار چاند لگا دیے۔ ایک ویڈیو میں اداکارہ کو پنجابی ٹپے “دوجی دوجی واری مینوں جیٹھ لین آگیا” پر ڈانس سٹپس کرتے دیکھا جا سکتاہے۔جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

جبکہ ایک اور وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے بھارتی گانے ” بجلی”پر ڈانس کیا ۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے اس میں اداکارہ نے جوڑی کی شکل میں ڈانس کیا جس میں ہانیہ عامر کے ساتھ کئی جوڑے ڈانس کر تے نظر آرہے ہیں۔

- Advertisement -

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ایک اور ڈانس ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو بھارتی معروف گانے” ناچو نا چو”پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتاہے۔جس میں انہوں نے پر جوش انداز میں ہر سٹپ کو اتنی مہارت سے کیا کہ ہر ایک نے انکی داد دی۔ جبکہ ان ویڈیوز پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہارکیا جا رہاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] الدین (مسائل نیوز) منڈی بہاؤ الدین میں مقامی تاجر کی شادی کی تقریب کے دوران نوٹوں کی بارش کردی گئی، باراتیوں میں موبائل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.