کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا عالمی یوم تعلیم کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام
، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایجوکیشن ڈے تعلیم کے فروغ کا عزم دہرانے کا دن ہے
انٹرنیشنل ایجوکیشن ڈے پر بلوچستان کی عوام سے وعدہ ہے کہ صوبے کا کوئی سرکاری اسکول بند نہیں رہے گا،
- Advertisement -
بلوچستان کا کوئی بچہ اسکول سے باہر نہیں ہوگا، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے
وسائل کی کمی کے باعث بلوچستان کا کوئی قابل بچہ اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا
معیاری اور کارگر تعلیم کے ذریعے بلوچستان کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا