میرا شادی والا اسٹیپ لگتا ہے پسند آگیا ‘ حارث کی شاداب کو نکاح پر مبارکباد
لاہو ر(مسائل نیوز) فاسٹ بولر حارث رئوف نے ساتھی کرکٹر شاداب خان کو دلچسپ انداز میں نکاح کی مبارکباد دی۔انسٹاگرام پر شاداب خان کے نکاح کے اعلان کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حارث رئوف نے دلچسپ اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ لگتا ہے میرا شادی والا اسٹیپ پسند آگیا، بہت بہت مبارک ہو۔دوسری جانب آل رائونڈر افتخار احمد سمیت دیگر نے بھی شاداب خان کو ان کے نکاح پر دلچسپ مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی۔اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز شان مسعود اور حارث رئوف بھی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی بھی اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رواں برس فروری میں طے ہے۔
[…] نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے […]
[…] (مسائل نیوز)پی ایس ایل سیزن 8میں لاہور قلندرز کےفاسٹ بولر حارث رئوف کی پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو آئوٹ کرنے کی خواہش […]