MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کیسے ہوگا لائف اسٹائل صحت بخش؟ صبح کے 15 منٹ بدل دیں آپ کی زندگی! جانیں کیسے؟

0 56

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)صبح کے چند لمحے آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں روزانہ صرف 10 سے 15 منٹ کی مختصر ورزش، ہلکی چائے یا پانی کے ساتھ دن کا آغاز، اور چند منٹ کا مراقبہ یا ذہنی سکون نہ صرف جسم کو توانائی بخشتے ہیں بلکہ دماغ کو بھی تازہ اور پرسکون رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ چھوٹی عادات آپ کی صحت، مدافعتی نظام، اور روزمرہ کی کارکردگی پر حیرت انگیز اثر ڈال سکتی ہیں۔ صبح کی ہلکی دھوپ میں چہل قدمی، دن کی منصوبہ بندی اور مثبت سوچ کے لیے بہترین وقت فراہم کرتی ہے اور مستقل طور پر اپنانے پر یہ عادات زندگی کو صحت مند، خوش مزاج اور متحرک بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق صبح کے وقت دھوپ میں ہلکی چہل قدمی کرنے سے وٹامن ڈی کی سطح بڑھتی ہے اور خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جبکہ مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں دن کی منصوبہ بندی اور ہدف مقرر کرنے کے لیے صبح کا وقت بہترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ دماغ تازہ اور پر سکون ہوتا ہے۔

- Advertisement -

نیوٹریشن کا کہنا ہے کہ صبح کی چھوٹی عادات جیسے پانی پینا، ہلکی ورزش یا مراقبہ، دن بھر توانائی اور مثبت سوچ فراہم کرتی ہیں۔ یہ عادات لمبے عرصے میں جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ ہر شخص اپنی روزمرہ زندگی میں یہ عادات شامل کرے تاکہ جسمانی صحت بہتر ہو، ذہنی دباؤ کم ہو اور دن بھر توانائی برقرار رہے۔

یہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں اگر مستقل طور پر اپنائی جائیں تو صحت مند زندگی اور خوش مزاجی کی کنجی بن سکتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.