سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ! 23دسمبر کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟
لاہور(مسائل نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 200 روپے اضافہ دیکھا گیا جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 62ہزار سے زائد ہوگئی جو آج دوپہر تک نافذ رہے گی۔
آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فہ تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے جبکہ جبکہ 10 گرام سونا 5 ہزار 315 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 379 روپے کا ہوگیا ہے۔
پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 363,379 روپے ہو گئی ہے جس میں 4,872 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
- Advertisement -
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں 24 قیراط چاندی کی 218 روپے اضافے سے 7,205 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 187 روپے اضافے سے 6,177 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے
بین الاقوامی صرافہ بازار ریٹس
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 62 ڈالر اضافے سے 4,400 امریکی ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 2.18 ڈالر اضافے سے 69.30 ڈالر کی ہوگئی ہے۔