MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کے غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم

0 49

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام اآباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی۔ جو جائز معاملات ہیں، صرف ان کی روشنی میں ڈائیلاگ آگے بڑھ سکتا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کل پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی۔ جو جائز معاملات ہیں، صرف ان کی روشنی میں ڈائیلاگ آگے بڑھ سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.