MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید

0 37

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیرہ اسماعیل خان(مسائل نیوز)کرک کے علاقے گرگری دامی بانڈہ میں پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس موبائل میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

شہید اہلکاروں میں شاہد اقبال، صفدر، عارف اور محمد ابرار شامل ہیں۔

- Advertisement -

ڈی پی او کرک سعود کا کہنا تھا کہ شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک کے تھانہ گرگری کی حدود میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے ‎فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ‎پولیس اہلکاروں نے دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کر کے عظیم مثال قائم کی، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ درندہ صفت عناصر کی کھلی بربریت ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ریاست پوری قوت سے جواب دے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.