MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خدشہ ہے بارود سے بھری گاڑی کا اسلام آبادمیں ہائی لیول ٹارگٹ تھا

0 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ گاڑی کا ہائی لیول ٹارگٹ تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا والے لاہور میں بیٹھے ہوئے ہیں، ملک جل رہا ہے اور یہ لوگ اپنی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی۔
گاڑی میں ایک مرد اور خاتون دہشتگرد سوار تھے۔بارود سے بھری گاڑی آئی جے پرنسپل روڈ راولپنڈی سے داخل ہوئی۔بارود سے بھری گاڑی اسلام آباد میں ’ویلیو ٹارگٹ‘ کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔ایگل اسکواڈ دوران گشت مشکوک سمجھتے ہوئے اس گاڑی کو روکا۔
گاڑی کے مالک کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی گئی ہے۔دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کی فرض شناسی سے اسلام آباد بڑی حادثے سے محفوظ رہا۔فرض شناسی پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہید اہلکار عدیل حسنین کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید،4 اہلکار زخمی اور دو شہری زخمی ہوئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سوا 10 بجے مشکوک گاڑی آرہی تھی جس میں خاتون سمیت 2 افراد سوارتھے،پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ایگل اسکواڈ نے گاڑی کو تلاشی کیلئے روکا تھا،دوران تلاشی لمبے بالوں والے شخص نے گاڑی میں جا کر دھماکہ کر دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا گیا تھا،تفتیش کے بعد مزید تفصیلات شیئر کریں گے،گاڑی کے اندر ایک مرد اور ایک خاتون موجود تھی۔ اہلکاروں کے روکنے پر وہ شخص پوری طرح گاڑی میں نہیں بیٹھا تھا۔ خود کش بمبار کے اعضاء اور گاڑی کے پارٹس تحویل میں لے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ آج صبح اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکا ہوا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ چھ افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.