لائیواسٹاک کاشعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،طیب لہڑی
کوہلو(ویب ڈیسک )صوبائی سیکرٹری لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمدطیب لہڑی ایک روزہ دورے پر کوہلو پہنچ گئے جہاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر قربان مگسی کے ہمراہ مویشی منڈی،بوہڑی میں قائم موبائل کیمپ،ڈیری فارم اور پولٹری فارم کا دورہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک صاحبزادہ حضرت بلال نے سیکرٹری لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کومحکمے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،سیکرٹری نے مویشی منڈی اور موبائل میڈیکل کیمپ میں مالداروں سے ملے اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے موقع پر ہی مالداروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کئے۔
- Advertisement -
طیب لہڑی کا صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ لائیواسٹاک کاشعبہ صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مالداروں کو درپیش مسائل کا ادراک ہے ان کے فوری حل کے لئے محکمہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،دورافتادہ علاقوں میں موبائل ویٹرنری یونٹ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ مالداروں کودہلیز پر ہی مویشیوں کے افزائش ونسل کے حوالے سے خصوصی آگاہی دی جائے اور ساتھ ساتھ مویشیوں کے علاج معالجہ وادویات فراہم کئے جائیں اس حوالے سے ہر ضلع میں مختلف بیماریوں کی تدارک کے لئے دوردراز اور پہاڑی علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا،
صوبے کے مختلف اضلاع میں موبائل ویٹرنری اور اسٹاف کے لئے آسان اقساط پر موٹرسائیکلز فراہم کئے گئے ہیں تاکہ مال داروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،محکمے کی جانب سے قائم طبی مراکز میں ادویات فراہم کئے جارہے ہیں جس سے جانوروں کی افزائش نسل میں بڑھوتری اور بیماریوں کو قابو کرنے میں آسانی پیدا ہوگی،سیکرٹری لائیواسٹاک کے ہمراہ ڈی جی ریسرچ اینڈ سپلائی لائیواسٹاک کامران اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر بلال،انچارج سول ویٹرنری ہسپتال کوہلو ڈاکٹر داد مری،انچارج سول ویٹرنری ہسپتال تمبو ڈاکٹر ظفرعلی سمیت محکمہ کے افسران ودیگر موجود تھے۔