MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے، آ رمی چیف

0 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے کنٹرول لائن کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا،

- Advertisement -

ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنٹرول لائن کے علاقوں کی زمینی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں تعینات فوجی جوانوں سے بھی بات چیت کی اور جوانوں کی جنگی تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی اہم ہے، مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.