MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شردھا کپور حادثے کا شکار، فلم کی شوٹنگ روک دی گئی

0 76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور فلم کے ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طویل ڈانس سیکوینس ریکارڈ کرتے ہوئے شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی فریکچر ہوگئی۔

- Advertisement -

شردھا کپور نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہنے ہوئے تھیں جب ڈانس کے دوران انہوں نے غلطی سے پورا وزن ایک ہی پاؤں پر ڈال دیا جس کے باعث انکا توازن بگڑ گیا اور چوٹ لگ گئی۔

حادثے کے بعد ہدایت کار لکشمن اوٹیکر نے شوٹنگ روک دی لیکن شردھا نے اصرار کیا کہ کام جاری رکھا جائے۔ ممبئی واپسی پر انہوں نے مدھ آئی لینڈ میں کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی مکمل کیے۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں بعد درد بڑھ گیا اور آخرکار یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنی پڑی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.