MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کے ساتھ لڑائی میں جوان شہید

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن دشمنوں کے ساتھ لڑتے ہوئے ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار عمر حیات بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔ شہید حوالدارعمر حیات کی عمر 39 سال ہے جبکہ تعلق لاچی کوہاٹ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُر عزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.