MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج،پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواست ضمانت منظور

0 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کے خلاف مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنماوں میں فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز شامل ہیں۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.