MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تعیناتی کے لئے سمری آگئی ،سارے نام شامل کرکے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا،شیخ رشید

1 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تعنیاتی کیلئے سمری آ گئی ہے،سارے نام شامل کر کے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اب کسی کی پسند نا پسند کا نہیں بلکہ میرٹ کا سوال ہو گا،جو بھی آرمی چیف آئے گا وہ سیاست سے دورملک اوراپنے ادارے کا وفادار ہو گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا،نواز شریف نے جس کو بھی تعینات کیا،اسی سے جوڈو کراٹے کھیلے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید نے کہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا۔ راناثناء اللہ کا یہ بیان کہ بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کردیں گے خطرے کی گھنٹی ہے۔
وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہو گیا کہ سب اچھا نہیں اور سب ایک پیج پر نہیں ہیں۔ خود ہی اثاثوں کے ریکاڈ کو لیک کراتے ہیں اور خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسانفسی کا عالم ہے،5 دن انتہائی اہم ہیں۔ پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیئر ٹیکر حکومت کی مدت نہیں بڑھ سکتی، 26 نومبر 2 بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا،30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا اور آر ہو گا یا پار ہو گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کیئر ٹیکر گورنمنٹ کا دوراینہ بڑھانا اور من پسند کی تعیناتی بھی چاہتا ہے،ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے۔ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے جس کی سیاسی چیخیں بلاول بھٹو کی پریس کانفرس میں واضح ہیں،،26 نومبر کو عمران خان کا راولپنڈی میں تاریخی استقبال کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہو گیا،اب عوامی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.