MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈالر کل سستا ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

0 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)امریکی ڈالر گزشتہ روز معمولی گراوٹ کے بعد آج پھر اپنی قدر بڑھا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں 8 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 223 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر223 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔

اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.