MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیفا ورلڈ کپ، براہ راست نشریات کے دوران صحافی لٹ گئی

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دوحا(مسائل نیوز)قطر میں لائیو نشریات کے دوران ارجنٹائن کی خاتون رپورٹر کا سامان چوری ہو گیا،ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے دوحا میں موجود رپورٹر ہینڈ بیگ سے محروم ہوگئیں، اس میں رقم کے ساتھ ان کی دستاویزات بھی موجود تھیں، ڈومینکیو میٹزگر ورلڈ کپ کے افتتاح کا آنکھوں دیکھا حال ناظرین کو بتانے میں مصروف تھیں جب ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آگیا،انھوں نے کہا کہ وہ شائقین کے ہمراہ ڈانس کررہی تھیں تب ہینڈ بیگ چوری کرلیاگیا، انھوں نے مقامی پولیس کو رپورٹ کردی ہے، حکام نے ان سے پوچھا ہے کہ وہ چور کو کیا سزا ملتے دیکھنا چاہیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.