عبدالقدوس بزنجوجامعہ بلوچستان کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لے،اسلم رئیسانی
کوئٹہ (ویب ڈیسک )چیف آف ساراوان وسابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ آج جامعات سے طلبا لاپتہ ہورہے ہیں کل کو حکومتی وزرا کے بچے بھی محفوظ نہیں ہونگے ،وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔نواب محمداسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں جس وقت 2طالب علموں کو اغوا کیا گیا اس وقت بجلی نہیں تھی جو انتہائی
- Advertisement -
افسوسناک بات ہے آج حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے کھڑے ہوکر اغو برائے تاوان کی مذمت کی ہے رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ آج اگر ہمارے بچے اغوا ہورہے ہیں کل کوحکومتی وزرا کے بچے بھی محفوظ نہیں رہیںگے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیں ۔بعدازاں صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران نے یقین دہانی کرائی کہ وزیراعلی بلوچستان کی صدر پاکستان اور آئی جی پولیس سے بات ہوئی ہے جلد بچوں کو بازیاب کرایاجائے گا،ایوان میں وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد مغوی بچوں کو بازیاب کرائیںگے ۔