MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی پرستار کا شبھمن گل سے ہاتھ ملاتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ، ویڈیو وائرل

0 90

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سڈنی (پاکستان امیج )آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل اور ایک پاکستانی مداح کے درمیان دلچسپ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی مداح شبھمن گل سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھتا ہے، اور جب انڈین کپتان ان سے مصافحہ کرتے ہیں تو پاکستانی مداح ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگاتا ہے۔

اس نعرے پر شبھمن گل ابتدا میں حیرت کا اظہار کرتے ہیں مگر پھر وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی، پاکستانی صارفین اس لمحے سے لطف اندوز ہوئے وہیں۔

کئی پاکستانی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ 6-0 بھی بول دیتے۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ بھارتی لوگ اس پر کیسے ردعمل دیں گے؟ میں نے سنا تھا کہ وہ بھارتی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مصافحے سے گریز کر رہے ہیں، لیکن انڈین کپتان کا رویہ کچھ اور ہی ظاہر کرتا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کر رکھی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ آج کو کھیلا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.