MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب میں 17 ہزار 114 غیر قانونی تارکین گرفتار

1 288

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز)سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 17 ہزار 114 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ ہفتے 17 ہزار 114 غیر قانونی تارکین گرفتار گئے گئے جن میں سے 9346 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4980 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2788 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
گرفتار تارکین میں سے 600 افراد سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔کمیٹی نے کہا کہ گرفتار افراد میں سے 28 فیصد یمنی، 69 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین شامل ہیں۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 16 افراد بھی گرفتار ہوکئے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 17 ہزار 114 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق غیر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.