MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے مریم اورنگزیب

0 373

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے مہنگائی روکنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ذخیرہ اندوز، منافع خور، آٹا، چینی، دوائی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن وزیراعظم ہاؤس میں کریں۔

- Advertisement -

جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اردو لغت میں مہنگائی کے آگے عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے۔

واضح رہے کہ لاہور کے مختصر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خاں کو مہنگائی، امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریف کیا گیا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.