MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان

1 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف ٹیم کا اعلان کردیا۔

کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث رؤف، شاہین شاہ، حسن علی، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔

- Advertisement -

بھارت کے خلاف 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جبکہ پلینگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہوگا، جس میں آج دو میچز کھیلے جائے گے، پہلے میچ میں آسٹریلیا کا سامنا جنوبی افریقہ سے دوپہر 3 بجے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.