MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اتنا مہنگا پہلے کبھی نہ تھا؛ جانیے 23 ستمبر منگل کو فی تولہ سونا کتنے کا فروخت ہو رہا ہے

0 170

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج بروز منگل 23 ستمبر 2025 کو سونے کی قدرملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر موجود ہے جہاں ایک تولہ سونا 393,700 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، یہ نرخ سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3,400 روپے مہنگا ہوکر 393,700 روپے تک جا پہنچا جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,915 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 337,514 روپے مقرر ہوئی۔

- Advertisement -

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 63 روپے مہنگی ہو کر 4,595 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان جاری ہے جہاں قیمت 34 ڈالر بڑھ کر 3,719 ڈالر فی اونس ہو گئی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی، کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی غیر یقینی حالات سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.