MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بختاور بھٹو اور عالمگیر خان میں لفظی جنگ چھڑ گئی

2 522

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھِڑ گئی۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان نے بختاور بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور زرداری کہاں ہیں؟ جنہوں نے موجودہ حالات(سیلابی صورتِ حال)میں مجھ پر تنقید کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں سندھ میں ہوں، سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے سندھی بھائیوں کی خدمت کر رہا ہوں۔عالمگیر خان نے کہاکہ مجھے پتہ چلا ہے کہ شہزادی بختاور اپنے بچے کی سالگرہ میں مصروف ہیں۔سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عالمگیر خان کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں اپنے بیٹے کی سالگرہ کا کیک نہیں کاٹ رہی بلکہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہوں۔انہوں نے کہاکہ شکر ہے کہ میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں جو میرے اعمال اور کردار کا فیصلہ کرتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے والد کی ناساز طبیعت سے متعلق اہم ٹوئٹ کیا […]

  2. […] کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بختاور بھٹو کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.