MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل، این آر او ٹو پر عملدرآمد ہو رہا ہے

0 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سلام آباد(مسائل نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔عدالت نے اسحاق ڈار کے وارنٹ 7 اکتوبر تک معطل کئے ہیں۔ ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔اسی پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب اسحاق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری ہے، حیران ہوں عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تماشہ رجیم چینج کا سب سے بڑا مقصد تھا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے این آر او ٹو پر عملدرآمد ہو رہا ہے اورسوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔خیال رہے کہ اسحاق ڈار کے حوالے سے عدالت نے قرار دیا کہ اسحاق ڈار ملک واپس آجائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔
احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

- Advertisement -

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کی جانب سے عدالت میں دلائل کئے گئے۔جج احتساب عدالت اسلام آباد نے وکیل سے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار بیمار تھے یا کوئی اور مسئلہ تھا؟ وکیل نے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں،اسحاق ڈار ایئرپورٹ پر اترتے ہی عدالت پیش ہو جائیں گے،جج محمد بشیر نے وکیل سے استفسار کیا کہ پراسیکیوٹر افضل قریشی کہاں ہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ افضل قریشی عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دئیے۔احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری نیب واپس لے۔اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کیلیے تیار ہیں اس لیے انکو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.