MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مجھے پاکستان کی عدلیہ سے جنگ نہیں لڑنی

0 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جس سے جنگ نہیں لڑنی، وہ پاکستان کی عدلیہ ہے،مافیاں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں۔
جمعرات کو ہائی کورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں مافیاں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں اور مجھے جس سے جنگ نہیں لڑنی، وہ پاکستان کی عدلیہ ہے۔

- Advertisement -

سماعت سے قبل عدالت پہنچنے پر ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ عدالت سے معافی مانگیں گے جس پر عمران خان نے کہا دیکھیں گے۔ ایک صحافی نے دوبارہ پوچھا کہ کیا آپ مشروط یا غیر مشروط معافی مانگیں گے، تو عمران خان نے جواب دیا کہ آپ کو پتا چل جائیگا۔ صحافی نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ کی عدالتوں سے جان کب چھوٹے گی تو عمران خان نے کہا کہ ابھی تو نہیں چھوٹنے لگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.