MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

40 ، 25 ، 15اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے

1 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)حکومت کی جانب سے بند کیے گئے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت 30 ستمبر2021 کو ختم ہوجائے گی۔ بینکنگ کے شعبے سے منسلک افراد کے مطابق بند ہونے والے پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے اور پرائز بانڈز کیش کرنے والوں کو رواں سال کے آخر تک سہولت دی جاسکتی ہے۔اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت مہں توسیع دی جاچکی ہے اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈزکی واپسی کی آخری تاریخ

- Advertisement -

30 جون، 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی اوران تینوں بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس پرائز بانڈز موجود ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پرائز بانڈز ان کیش یا پریمیم بانڈز سے تبدیل کروانے کیلیے انہیں مزید مہلت دے، کیونکہ کرونا وبا کے باعث ان کا اتنی جلدی سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] گئے 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ /نقد کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے اس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.