MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگ والے لاہور بینچ کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں

0 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے لاہور بینچ کو متنازعہ کرنا چاہتے ہیں،ن لیگ صبح سے سپریم کورٹ کے خلاف ٹرینڈ چلا رہی ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو اس لیے بلایا گیا کہ وہ اپنی رولنگ پر اپنا موقف رکھیں،جہاں تک تعداد کا تعلق ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں،عوام کو دیوار سے نہ لگائیں ورنہ بات کسی اور جانب جائے گی۔
سابق وفاقی وزیرفوادچودھری کا کہنا تھا کہ دس ووٹ جو مسترد کیے گئے اس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ن لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ بنانے پرتحفظات کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے پچھلے الیکشن کی گنتی بتائی،کسی نے تنازعہ نہیں بنایا،اہم نوعیت کے معاملات پر لارجر یا فل بینچ بیٹھتا ہے۔

- Advertisement -

معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بیٹھے اورسماعت کرے۔ عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے آئین کے مطابق کامیابی حاصل کی،25ارکان کو ڈی سیٹ کرکے ضمنی الیکشن کرائے گئے،ماضی کے کیسز میں فیصلے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں 25 لوگوں کو ڈی سیٹ کیا گیا،یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ کا الیکشن ہوتا ہے تو چیئرمین سینیٹ نے کہا 7 ووٹ مسترد کرتا ہوں،یوسف رضا گیلانی اکثریت سے ہار جاتے ہیں، کیا اس کا بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ گورنر پھر صدر نے حلف لینے سے انکار کیا،خدا خدا کر کے حلف ہوا تو کابینہ کا مسئلہ بنا۔ خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.