MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اوگرا نے جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی

1 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 4 اعشاریہ 65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3 اعشاریہ 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 4 اعشاریہ 65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17 اعشاریہ 46 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17 اعشاریہ 95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، قیمتوں میں کمی کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.