MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حج سے قبل ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ عازمین کی مدینہ منورہ آمد جانتے ہیں سب سے زیادہ عازمین کا تعلق کس ملک سے ہے ؟

2 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض (مسائل نیوز)سعودی حکام نے بتایا ہے کہ اس سال حج سے قبل اب تک دنیا بھر سے مدینہ منورہ میں ایک لاکھ 72 ہزار 562 عازمین پہنچ چکے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مدینہ منورہ پہنچنے اور روانہ ہونے والے عازمین حج کے اعداد و شمار سے پتاچلتا ہے

کہ حج پروازوں کے آغازکے بعد سے اب تک 156,828 عازمین کی مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآمد ہوچکی ہے

- Advertisement -

جبکہ لینڈ امیگریشن سینٹر نے 13,097 عازمین حج کا خیرمقدم کیا ہے۔ وہ زمینی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے شہرنبی ۖ پہنچے تھے۔

مدینہ میں قیام پذیرعازمین کی قومیتوں کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ انڈونیشیا کے عازمین کی تعداد سب سے زیادہ (24,478) ہے۔

اس کے بعد بھارت، بنگلہ دیش، عراق اور ایران سے تعلق رکھنے والے عازمین کی مدینہ منورہ میں پہنچ چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] منورہ (مسائل نیوز) مدینہ منورہ میں زیادہ سے زیادہ زائرین کے قیام کے لئے عظیم الشان […]

  2. […] (مسائل نیوز)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے رجسٹریشن کی اجازت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.