فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں
اسلام آباد(مسائل نیوز) فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں- فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے شدید علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا- تفصیلات کے مطابق سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کا انتقال ہوگیا، ان کی عمر 94 برس تھی۔ فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے شدید علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
- Advertisement -
ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے، کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور وسیم اختر نے فاروق ستار سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد، انیس ایڈووکیٹ اور حیدر عباس رضوی نے بھی فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔