معاملہ ریلوے کی زمین کا تھا لیکن کیا کریں قانون قانون ہے ،چیف جسٹس کا نیب ریفرنسز کی واپسی کے حوالے سے دلچسپ مکالمہ
اسلام آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمین غیرقانونی طور پر لیز پر دینے سے متعلق کیس میں نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس واپس ہونے کی بنا پر اپیل خارج کر دی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ ریلوے کی زمین کا تھا لیکن کیا کریں قانون قانون ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے کی زمین غیرقانونی طور پر لیز پر دینے کے نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی، نیب ریفرنسز کی واپسی کے حوالے سے چیف جسٹس کا دلچسپ مکالمہ ہوا۔
- Advertisement -
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ قانون قانون ہے،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ ریفرنس319 ملین کا تھا، اس لئے واپس کردیا، چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہاکہ 319 ملین 31 کروڑ روپے بنتے ہیں ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ریفرنس 50 کروڑ روپے سے کم ہونے کی بنا پر واپس کیاگیا، معاملہ ریلوے کی زمین کا تھا لیکن کیا کریں قانون قانون ہے ،فیصلہ لکھواتے ہوئے سٹینو گرافرسے کہا لکھو ،قانون قانون ہے،نئے قانون کے تحت ریفرنس واپس ہونے پر اپیل خارج کی جاتی ہے ۔