MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ شدید سردی کی لپیٹ میں، گیس بندش عوام کے لیے عذاب بن گئی

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( مسائل نیوز)کوئٹہ کے بیشتر علاقوں جن میں ارباب کرم خان روڈ، سریاب روڈ، مشرقی بائی پاس اور دیگر متعدد علاقے شامل ہیں، شدید ترین سردی کے دوران گیس کی مکمل بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شہر میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے، ایسے میں صبح سے لے کر تاحال گیس کی فراہمی معطل رہنا عوام کے ساتھ کھلا ظلم اور مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔
شدید سردی میں گیس کی بندش نے بچوں، بزرگوں اور خواتین کو بدترین مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ لوگ نہ کھانا پکا سکتے ہیں، نہ خود کو سردی سے بچا سکتے ہیں۔ گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں جبکہ عوام سردی میں سلگھنے پر مجبور ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اس کٹھن صورتحال میں نہ تو متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی پیشگی اطلاع دی گئی اور نہ ہی کوئی متبادل انتظام کیا گیا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی جان لیوا سردی میں گیس بند کرنا عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر بنیادی سہولتیں ہی میسر نہ ہوں تو عوام کہاں جائیں؟ کس دروازے پر دستک دیں؟ گیس کی بندش نے حکومتی دعوؤں اور انتظامی نااہلی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس کی فراہمی بحال کی جائے، ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور آئندہ اس قسم کی غفلت کی روک تھام کے لیے ٹھوس اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ بصورت دیگر عوامی غم و غصہ کسی بھی وقت شدید ردِعمل کی صورت اختیار کر سکتا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.