MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر خزانہ کی پی سی بی کو پی ایس ایل متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

0 177

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کم ہورہے ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا دعوی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری کو ملتان میں پروگرام کے تحت ہوگا۔ قومی اخبار جنگ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 4 سے 5 ملین ڈالرز زر مبادلہ کی ضرورت ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پہلے سے وزارت خرانہ کی جانب سے منظوری موجود ہے جس کے ذریعے غیر ملکی کھلاڑیوں، براڈ کاسٹ کریو اور دیگر کو ڈالرز میں ادائیگی کردی جائے گی۔
پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کی ادائیگی خود کرتا ہے۔ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ زر مبادلہ کا کوئی مسئلہ نہیں، پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پی سی بی حکام اس سلسلے میں براہ راست وزارت خزانہ سے رابطے میں ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی پاکستان سپر لیگ سے متعلق یقین دلایا ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زر مبادلہ پر یقین دہانی کے بعد پاکستان سپر لیگ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

- Advertisement -

البتہ خراب معیشت کے اثرات پاکستان سپر لیگ پر بھی پڑرہے ہیں اور 6 فرنچائزوں کو اپنی ٹیموں کیلئے سپانسرز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی 6 ایڈیشن میں فرنچائز کے پاس سپانسر کے لوگو لگانے کیلئے جگہ کم پڑ گئی تھی لیکن اس بار حالات مختلف ہیں اور فرنچائز جب سپانسر شپ کیلئے رابطہ کر رہی ہیں تو کئی جگہ سے انہیں انکار میں جواب میں مل رہا ہے۔
فرنچائز کی مارکیٹنگ ٹیمیں اب بھی کوششوں میں مصروف ہیں کہ انہیں مزید سپانسرز مل سکیں۔ پاکستان کے کئی کھلاڑی اس وقت بنگلہ دیش پر یمیئرلیگ میں شریک ہیں اور ان کھلاڑیوں کو فرنچائز کی اجازت سے پی سی بی نے این او سی جاری کیا ہے۔ تاہم پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے کم از کم 10 دن پہلے پاکستان واپس آجائیں اس طرح یہ کھلاڑی لیگ کے کچھ میچ مس کریں گے۔ پاکستان میں ٹیموں کے کیمپ لگیں گے اور پی ایس ایل ٹیموں کے سپانسرز بڑے کھلاڑیوں کے کمرشل شوٹ کرنا چاہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.