MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹیم میں کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں،شاہد آفریدی نے اصل مسئلہ بتا دیا

2 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں بابر اعظم کی بطور کپتان تبدیلی حل نہیں،کپتان کے مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست پر نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کپتانوں کو ہٹانا مسائل کا حل نہیں ہے،

- Advertisement -

اصل مسئلہ کپتانوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے اور کپتانوں کا مائنڈ سیٹ ہماری مینجمنٹ تبدیل کرے گی کہ تاکہ واضح ہوجائے کہ ہم اپنے کپتان سے کیسا مائنڈ چاہتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر مینجمنٹ کو ٹیم کو ٹاپ پر لے کر جانا ہے تو ٹیم کو بابر اعظم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگاکیوں کہ میرے نزدیک یہ صرف بابر اعظم کی ہی غلطی نہیں یہ کھلانے والی مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑی جو اس وقت ٹیم میں موجود ہیں ان کی بھی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ جنہوں نے اس ٹیم کو کھلانا ہے انہوں نے اس حوالے سے پلان بنانا ہے، ایک ایسا پلان جو کپتان کو یہ بتائے کہ ہمیں کس لیول کی کرکٹ کھلاڑیوں سے چاہیے لہذا اگر بابر کو اکیلے اس چیز کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جائے تو میرے نزدیک غلط ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کپتانوں کو ہٹانا مسائل کا حل نہیں ہے، اصل مسئلہ کپتانوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے اور کپتانوں کا مائنڈ سیٹ ہماری مینجمنٹ تبدیل کرے گی کہ تاکہ واضح ہوجائے کہ ہم اپنے کپتان سے کیسا مائنڈ چاہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینجمنٹ بہت ضروری ہے، […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق اپنے نام سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.