MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مزاحمت کی شکل تبدیل ہوتی رہتی ہے، اسد عمر

1 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بنیادی بحران سیاسی ہے اور معیشت اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔پوری معاشی حکمت عملی کو ایکسچینج ریٹ کو قابو میں رکھنے پر لگا دیا گیا ہے۔انتظامی اقدامات سے روپے کی قدر کو قابو کرنے کی ناکام اور غیر مؤثر کوشش کی جا رہی ہے،اپنے دور حکومت میں ہم نے ایکسچینج ریٹ کو منڈی کے اصول کےمطابق رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ہم نیوز کے مطابق اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مزاحمت کی اور آخری روز تک سلسلہ جاری رکھیں گے، مزاحمت کی شکل تبدیل ہوتی رہتی ہے،اگلا مرحلہ اسمبلیوں کی تحلیل کا ہے۔اراکین اسمبلی اسپیکر کے پاس جا رہے ہیں کہ ان کے استعفے منظور کیے جائیں،اگر حکمران آئندہ کچھ عرصے اقتدار میں رہے تو سیاسی طور پر ہمارا فائدہ ہے،پورا ملک فیصلے کی بھینٹ چڑھ رہا ہے کہ ہر صورت انتخابات سے گریز کیاجائے۔
انکا کہنا تھا کہ عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنی رائے کا ظہار کرتے ہیں،پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد کے بعد 75 فیصد انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ہم نے زراعت،تعمیرات،آئی ٹی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو روزگار کی فراہمی کا ذریعہ بنایا۔سستی کھاد اور بیج کی فراہمی کے ذریعے زراعت کی پیداواری لاگت کو کم کیا۔کسان دوست پالیسیوں کے باعث 1000 ارب روپے سے زائد دیہی معیشت میں گئے،پی ٹی آئی حکومت نے ترسیلات زر کو 19 ارب ڈالر سے بڑھا کر 31 ارب ڈالر تک پہنچا دیا۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں کہ 3 سال پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعمیری ورکنگ ریلیشن شپ رہا،خدشہ ہے کہ وہ حکومت جو انتخابات سے بھاگ رہی ہے وہ اسے التوا کے جواز کے طور پر استعمال کر سکتی ہے۔سیاسی کشمکش میں فریق بننا ریاستی اداروں کیلئے نقصان دہ ہے،ملکی معاشی پالیسی کے حوالے سے فیصلہ سازی میں ادارے کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں بار بار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.