راولپنڈی(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی ملک اورعوام کے گلے پڑ گئی ہے۔انٹرنیشنل ایجنڈا سامنے آنا شروع ہو گیا ہے،آئینی بحران ملک کی جمہوریت کیلئے خطرہ ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک معیشت کی تباہی سے ٹوٹتے ہیں،سرحدوں پر حملے سے نہیں،حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے بلکہ موت کے کنویں کی سرکس لگی ہوئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب ازخود وزیر اعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کا فیصلہ آسانی سے نہیں کرسکتے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے،اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے۔بلاول بھٹوغیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں،سٹاک مارکیٹ مندی،ڈالر مہنگا اور مہنگائی20 فیصد زائد ہو گئی،بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں ایسے حالات میں پاکستان کیسے چلے گا۔
قبل ازیں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسمبلی کی تحلیل اور استعفوں کی منظوری کا فیصلہ عدلیہ کرے گی،اوورسیز کو ووٹ دینے کا حق اور نیب ترامیم کا فیصلہ بھی عدلیہ ہی کرے گی،نواز شریف کا بھائی وزیر اعظم ہے انہیں کیا ڈر ہے وطن واپس آ جائیں۔اگر ہمیں کل قومی اسمبلی میں استعفے دینے جانا پڑا تو دوسری بار بھی جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ جمعہ کو عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے کے بعد اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
وزیر مملکت برائے پٹرولیم روس سے تیل لینے کا کہتا ہے اور وزیر خارجہ کہہ رہا ہے کہ روس سے تیل نہیں خرید رہے۔پی ڈی ایم میں پارٹیاں عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں اور لوگ ان کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے،ان کی ملک اور بیرون ملک کوئی عزت نہیں،یہ قبضہ گروپ ہے،27 کلومیٹر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ رہے ہیں کہ سب اچھا ہے اور مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں کہ بیڑہ غرق کر دیا ہے۔عمران خان کی ایک چھوڑیں،ایک ہزار ویڈیو جاری کریں لیکن لوگ بدل چکے ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ یہ الیکشن عمران خان کا ہے جبکہ ق لیگ نے بھی ذمہ داری کا ثبوت دیا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Next Post
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] آباد (مسائل نیوز) حکومت کی تبدیلی کی سازش کے بارے میں عمران خان کے موقف میں تازہ ترین […]