MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے،نورمحمد خان دمڑ

1 575

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( ویب ڈیسک)صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے اپنے سوا تین سالہ دور حکومت میں حلقے کے دونوں اضلاع میں مختلف محکموں کے خالی آسامیوں پر میرٹ پر سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے مزید نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے کوشاں ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایگرکلچر ضلع زیارت ،

- Advertisement -

و سنجاوی میں نئے تعینات ہونے والوں نوجوانوں میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ حلقے کے دونوں اضلاع کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کےلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ حلقہ کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت کی ترقی وشحالی میری اولین ترجیح ہے

صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کر عوام کی خدمت کرے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نئے تعینات ہونے والوں کو مبارکباد بھی دی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.